تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:40

لاہور:ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹنے والے7ڈاکوگرفتار

اے آر وائی - لاہورپولیس نے شادی کے گھر سے ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹنے والے سات ڈاکووں کو گرفتار کرلیا . گروہ کے سرغنہ کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔



سی آئی اے کوتوالی پولیس نے قتل ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کو اچھرہ سے گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے فیصل آباد کے علاقہ مرید وال میں شادی والے گھر سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹنے سمیت متعدد وارداتوں میں لاہور اور فیصل آباد کے شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کیا۔



گرفتار ہونے والے گینگ کے سرغنہ عمیر عرف جاوید کے سر کی قیمت ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تین لاکہ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ ان کا ایک اہم ساتھی کڑکن وڑائچ پولیس مقابلے میں بھی ماراجاچکا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی اور ایک کلاشنکوف سمیت جدید آتشیں بھی برآمد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.