تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:11

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں چھ ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں بد امنی کا سلسلہ تھم نہ سکا فائرنگ کے تازہ واقعات میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔



شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ قاتلوں نے مزید سانسیں چھین لیں۔کورنگی نمبر ایک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دوسری واردات میں بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اہلکار نشانہ بنا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔



دوسری طرف مومن آبادمیں منگل کے روز جاں بحق ہونے والے ظہیر حسین کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ اس موقع پر مومن آباد میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیاگیا،، مشتعل افرادنے گاڑی بھی نذرآتش کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.