12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:31
ایبٹ آباد : ننھی طالبہ بنی زیادتی کا نشانہ
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں چھ سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، بچی تشو یشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی۔ نواحی علاقہ بانڈہ قاضی کی رہائشی علیناء اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنی ۔ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔
میرپور پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ علیناء کے والد نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔