12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:41
رزاق آباد:پولیس کی ایگلیٹ کورس کی پندرھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ
اے آر وائی - شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پولیس کی ایگلیٹ کورس کی پندرھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلیٹ کورس کی پندرھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ تیرہ سو جوانوں نے ایگلیٹ کورس جبکہ ایک سو پچاس جوانوں نے وی وی آئی پی پروٹیکشن کورس مکمل کیا۔
تقریب میں آئی جی سندھ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں کمی آئی ہے، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر اہلکار بھی نشانہ بن رہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی مشقیں پہلے بھی ہوتی تھیں تاہم اب ہم نے اسے لازمی کر دیا ہے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے تربیت کی تکمیل پر اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بدامنی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔