12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:19
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دھماکے
اے آر وائی - کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں ہوٹل پردھماکے میں1شخص ہلاک جبکہ 4 افراد ذخمی ہو گئے۔ کراچی کےعلاقےمیانوالی کالونی میں چندگھنٹوں کےدوران دکان اور مکان پردستی بموں سے تین حملے کئے گئے، جس سے کئی گھروں اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹرکا کہنا ہے ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر نشانہ بنایا۔
شہر قائد میں بھتہ خوری کا مسئلہ سنگین ہوگیاہے۔ بھتہ خوروں کی دیدہ دلیری ہے کہ بڑھتی جارہی ہے۔ منگھوپیر کی میاں والی کالونی میں مسلح موٹرسائیکل سوار سابق یوسی ناظم حاجی اورنگزیب کے گھر پر دو ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس سے دوگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق سابق یوسی ناظم سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کیاگیا تھا۔ اس واقعے سے کچھ دیر پہلے اسی علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد نے ٹرانسپورٹر رتاس کی دکان پر بارودی مواد پھینکا جو زوردار دھماکےسے پھٹ گیا۔ دھماکے سے دکان کو نقصان پہنچاجبکہ ساتھ ہی رہائشی عمارت کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق مقامی ٹرانسپورٹر سےدو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، قاتلوں نے مزید سانسیں چھین لیں، سعید آباد کے علاقے داود گوٹھ میں سب انسپکٹر مختیار جمن فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا،کورنگی النور سوسائٹی میں کلینک میں کمپاؤڈر زبیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا،، لانڈھی لیبر کالونی میں کار سوار کسٹم ملازم بھاو ل شاہ اور باقر شاہ گولیوں کا نشانہ بنے۔ پولیس کے مطابق مقتولین ماموں بھانجا ہیں۔
سائٹ کے علاقے میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر عبدالغفار ہلاک ہوگیا،، پولیس کے مطابق ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگئے،، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیر ہلاک ہوا۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،،دوسری طرف اورنگی میں ظہیر حسین کی نماز جنازہ طوری بنگش میں ادا کی گئی ، جس کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا، اور سڑک پر ٹائرجلائے اور ایک پولیس موبائل کو آگ لگادی۔ ادھر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں نو مفروروں سمیت انتیس ملزمان گرفتار کرلئے جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔