تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:1

خیبر پختونخوامیں پرانا کمشنری نظام بحال

اے آر وائی - خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پرانا کمشنری نظام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ کابینہ کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں موجودہ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر نظام کی جگہ پرانا کمشنری نظام بحال کیا جائے۔



نظام کی بحالی کے بعد ہر ضلع کا انتطامی سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا، ڈپٹی کمشنری نظام کے حوالے خیبرپختونخوا اسمبلی پہلے ہی قانون سازی کرچکی ہے،خیبر پختونخوا بیس سے زائد اضلاع پر مشتمل ہے۔



پچیس اضلاع اور دس سے زائد صوبائی وزراء پر مشتمل صوبہ خیبرپختونخوا کو چند سال پہلے صوبہ سرحد کے نام سے بھی جاناجاتا تھا،امن و امان کے حوالے سے اس صوبےکی حالت اکثر مخدوش ہی رہی اس لئے مختلف ادوار میں صوبے کا انتطامی نظام بھی تبدیل ہوتا رہا۔



اس وقت صوبے میں جو موجودہ نظام رائج ہے اسے ڈی سی او یعنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر کہا جاتا ہے،اس نظام میں کمشنر کے ماتحت ضلعی رابطہ آفیسر اور اسسٹنٹ ضلعی رابطہ آفیسر ہوتے ہیں،انٹطامی نطام ڈی سی او کوموجودہ دور حکومت میں ہی نافذ کیا گیا ہے، مشرف دور میں صوبے میں جو نظام چلتا تھا اسے آر سی او کہا جاتا تھا۔ اس نظام میں مختلف اضلاع پرمتشمل ایک ریجن بناکر انتظامی امورسنبھالے جاتے تھے۔



خیبر پختونخواکی کابینہ نے آج صوبے کے نطام کو ایک بار پھر پرانےکمشنری نظام کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہر ضلع کا انتطامی سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا،خیبر پختوخوا اسمبلی اس سلسے مین قانون سازی پہلے کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.