12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:20
لیہ : پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران شیڈ گر گیا
اے آر وائی - لیہ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران پیٹرول پمپ کا پارکنگ شیڈ گرنے سے نجی ٹی وی کا رپورٹر اور دو کیمرہ مین زخمی ہو گئے ۔
لیہ میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری تھا کہ اسی دوران وہاں موجود پیٹرول پمپ کے شیڈ پر میڈیا نمائندوں سمیت بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ شیڈ بوجھ نہ اٹھا سکا اور زمین پر آ گرا ۔۔اس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کا رپورٹر اور دو کیمرہ مین بھی زخمی ہو گئے ۔