تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:20

دہشتگردوں،بھتہ خوروں سےکوئی محفوظ نہیں،رابطہ کمیٹی

اے آر وائی - ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےکہاہےکہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے ہاتھوں کراچی میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔



ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی قتل و غارتگری کے واقعات اور بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دستی بموں سے حملوں کے واقعات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں ، دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کو اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے کھلا لائسنس دیدیا گیا ہے ۔



رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ، وزیراعظم ، وزیر داخلہ اورگورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کوفی الفور گرفتار کیاجائے اور عوام سمیت کاروباری افراد کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.