13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:1
لاہور: چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر کانسٹیبل قتل
اے آر وائی - لاہور میں چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ ملتان کا رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد ریاض لاہور میں چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر کورس کے لیے آیا ہوا تھا۔
ٹریننگ سینٹر کے گیٹ نمبر ایک پر دوران ڈیوٹی اس پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔محمد ریاض کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔