تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:30

لاہور میں نشہ آور دوھ پینے سے 10محنت کش بیہوش

اے آر وائی - لاہور میں نشہ آور دوھ پینے سے دس افراد بے ہوش ہوگئے۔تمام افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ پنجاب سوسائٹی میں پیش آیا۔ تمام متاثرہ افراد محنت کش ہیں جو دیہاڑی کے بعداپنے کوارٹر پہنچے تو ریاض نامی مزدور نے ان سے شرط لگائی۔شرط ہارنے پر ریاض نے سب کو دودھ پلایا جس سے تمام مزدور بیہوش ہوئے۔



ریاض ساتھی عمران کے ساتھ ملکر مزدوروں کی جیبوں سے تیس ہزار نقدی اور موبائل فون لے اڑا،حالت ٹھیک ہونے پر آٹھ افراد کو طبی امداد دیکر اسپتال سے فارغ کر دیاگیا جبکہ دو افراد ابھی تک زیر علاج ہیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.