تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:38

کراچی میں موسم خوشگوار ، شہریوں نے خوب انجوائے کیا

اے آر وائی - موسم سرماکی پہلی بارش کے بعد جوں ہی موسم خوشگوار ہوا تو شہریوں نے موسم کو مزید دلفریب بنانے کے لئے صبح کا آغا کیا گرما گرم ناشتے اور لذیذ پکوانوں سے۔ سرد موسم اور اس موسم کی پہلی بارش کے بعد جوں ہی موسم خوشگوار ہوا تو شہر قائد کے باسیوں نے رخ کرلیا ناشتے کی دکانوں کا۔۔کسی نے لطف اٹھایا گرما گرم احلوہ پوری کا توکسی نے مزیدار سموسوں کا۔۔۔۔



موسم سے لطف اٹھاتی طالبات کا کہنا تھا کہ موسم کی پہلی بارش کا شدت سے انتظار تھا اور اب تووقت گزرے گا گرمام گرم پکوانوں کے ساتھ۔۔۔موسم میں خوشگوار تبدیلی کے ساتھ ہی شہری صبح سویرے ہی پہنچ گئے کچوریاں کھانے جس سے موسم کا لطف ہوگیا مزید دوبالا۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.