13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:29
ماس ٹرانزٹ منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، گورنرسندھ
اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ پر جلد کام شروع ہوجائےگا۔ منصوبے کو عملی صورت دینے کے لئے ابتدائی کام آخری مراحل میں ہے۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج کے اسٹاف کورس کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ امنصوبے میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ، مونو ریل اور سرکلر ریلوے شامل ہیں۔ ماس ٹرانزٹ کی تکمیل سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔ گورنر نے بتایا کہ گذشتہ سیلاب کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے مختلف امراض سے متاثرہ خاندان سندھ میں آباد ہوگئے تھے، وفاقی حکومت کے تعاون سے ان کا علاج کیا جارہاہے ۔