13 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:30
کراچی میں امن قائم کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے، طاہر اشرفی
اے آر وائی - پاکستان علمائے کونسل کے صدر مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مذہبی و سیاسی جماعتیں کراچی کے نام پر سیاست نہ کریںَ۔ کراچی میں امن کیلئے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے پاس جائینگے۔
کراچی میں تحفظ المدارس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ کراچی میں امن قائم کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے اگر کوئی مدرسہ بیرونی امداد لیتا ہے تو حکومت اس کی نشاندہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی طلبا کیلئے ویزے کھولے تاکہ دنیا بھر میں یہ پیغام جائے کہ مدارس میں دہشت اور وحشت نہیں سکھائی جاتی، ایجنسیاں شواہد لے کر آئیں کہ مدارس میں دہشت گردی سیکھائی جاتی ہے ورنہ الزام تراشی بند کرے۔ طلبا اور علماء کرام کو دیوار سے نہیں لگنے دینگے ۔