14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:10
گلگت بلتستان: آج تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے
اے آر وائی - گلگت بلتستان میں جاری کشیدگی کے باعث آج تمام سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ہلاکتوں کے خلاف گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ، حکومت گلگت بلتستان نے کشیدگی کے باعث آج تمام سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔