تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 2:21

کراچی : فائرنگ سے2پولیس اہلکاروں سمیت5افرادقتل

اے آر وائی - کراچی میں قتل وغارت گری کاسلسلہ رک نہ سکا ، فائرنگ کے واقعات میں دوپولیس اہلکارسمیت پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دہشت گردی میں جاں بحق دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ۔



چھاپے گرفتاریوں اور دعوؤں کے باوجود شہر قائد میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا،،لیاقت آباددس نمبر پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس سے پہلے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور پولیس اہلکار شمیم کو موت کی نیند سُلادیا،، دہشت گردوں نے کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانے بنا رکھا ہے۔



پولیس کے مطابق مقتول ملیر کورٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا اور سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا،، مقتول شمیم کی نماز جنازہ بدھ کے روز دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار کے ساتھ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔



فائرنگ کے دوسرے واقعات میں ایک شخص رنچھوڑلائن میں گولیوں کا نشانہ بنا،، گلشن اقبال میں ارسلان نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.