تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:59

زہریلے شربت کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے زہریلے شربت کیس کے ملزم فیکٹری مالک کی عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی اور عدالت کو بتایا گیاکہ لیبارٹری رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔رپورٹس آنے کے بعد ہی چالان جمع کرایا جا سکتا ہے۔



عدالت نے کیس کے گرفتار تین ملزمان عبد الروٴف، فدا اور رضوان کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 17دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ فیکٹری مالک خالد سلیم میاں کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کر دی گئی۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر رپورٹ مکمل کرکے پیش کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.