تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:11

سندھ میں امن وامان کی ہرکوشش کامیاب بنائی جائے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ صوبائی سرحدوں کےتمام داخلی راستوں پر نقل و حمل کی سختی سے چیکنگ کی جائے تاکہ آتش گیر مادہ، منشیات، غیر قانونی اسلحہ و گولا بارود کی روک تھام کی جاسکے ۔



وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل اور مذہبی و لسانی بنیادوں پر ہلاکتوں کے واقعات سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اورمجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنائیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔



وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مذہبی، لسانی، سیاسی اور عام افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی کے ساتھ سدباب کیا جائے اورصوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن وامان کو موثر اقدامات کے ساتھ بحال رکھا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.