14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:40
کراچی: شیعہ علما کو نسل کا کفن پوش مارچ
اے آر وائی - ملک بھر میں اہل تشیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علما کو نسل کے زیر اہتمام کراچی کی نمائش چورنگی پر کفن پوش مارچ کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ نمائش چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کفن پوش مارچ کی قیادت کرنے والے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکمران ملک ، بالخصوص کراچی میں بدامنی روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کراچی میں فوج کی زیر نگرانی بلاتفریق آپریشن کیا جائے تاکہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا جاسکے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے جب تک قاتلوں کی گرفتاری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قابل قبول یقین دہانی نہیں کرائی جاتی دھرنا جاری رہیگا۔