14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 19:32
لاہور میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج اور ریلی،
اے آر وائی - لاہور میں پیرامیڈیکل سٹاف نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ گنگارام ہسپتال سے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان ریلی کی شکل میں چیئرنگ کراس پہنچے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پیرامیڈکس کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک ان کے سروس سٹرکچر کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کے مطالبات پورے نہیں کئے،احتجاج میں مسلم لیگ ق کی ایم پی اے ڈاکٹرسامعہ امجد بھی شامل ہو گئیں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی حمایت کی۔