تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 22:39

کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکا،7 افراد زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ ایک ہوٹل کے سامنے کھڑی سائیکل میں نصب بارود کے ذریعے کیا گیا۔



دھماکے سے ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ حامد شکیل نے جائے دھماکہ کے دورہ کے موقع پر بتایا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس یا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔



دھماکے سے دو رکشے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ دوموٹرسائیکلوں کے علاوہ قرب وجوار کی دوکانوں اور بی سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ بلوچستان کانسٹیبلری کی اس گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا تاہم اس میں موجود آفیسر اور اہلکار محفوظ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.