تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 23:1

ایف پی سی سی آئی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے جیسے جیسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات سخت کئے جارہے ہیں جرائم پیشہ عناصر بدحواسی کا شکار ہورہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کررہے ہیں ۔



گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ایوان صنعت و تجارت کی تجویز پر فوری اسلحہ لائیسنس جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے تاجروں کے لئے ممنوعہ بور کے لائیسنس کے کوٹے کی بھی سفارش کریں گے۔ وفد میں ایوان کے صدر حاجی فضل قادر شیرانی طارق سعید، ایس ایم منیر ، سینیٹر حسیب خان ، میاں زاہد، عتیق میر اور دیگر شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.