تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:2

شکار پور:ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق تیرہ زخمی

اے آر وائی - شکار پور کے قریب لکی غلام شاہ تھانے کی حدود میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔



آج صبح لکی غلام شاہ تھانے کی حدود میں حبیب کوٹ کے قریب ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد میں ایک جلسے میں شرکت کے بعد لوگ اپنے گھروں کی جانب روانہ تھے، مسافروں سے بھری ہوئی ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.