15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:30
کراچی بار کے انتخابات 19 دسمبر تک ملتوی
اے آر وائی - شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی بار کے سالانہ انتخابات ملتوی۔ انتخابات19 دسمبر کو ہوں گے۔
سابق صدر کراچی کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث وکلاء سٹی کورٹ نہ پہنچ سکے جس کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے۔انتخابات میں منیر اے ملک گروپ کی حمایت یافتہ نور ناز آغااور یاسین آزاد گروپ کے نعیم قریشی کے درمیان صدارتی نشست پر سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ عمران بٹ بھی صدارت کے امیدوار ہیں۔
نائب صدر کیلئے سعید الزماں اور طارق علوی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے،جنرل سیکریٹری کی نشست پر کاشف حنیف،اعظم کان اور منصف خان کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کیلئے 5، خادم3 ،لائبریرین کیلئے 3 ، منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کیلئے 7 خواتین سمیت 39وکلاء میدان میں ہیں۔