15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:30
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت2افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔سٹی کورٹ کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار دوران علاج چل بسا۔
پولیس حکام کے مطابق گذشتہ روز سی آئی ڈی کے لاپتہ ہونے والے دو اہلکارخرم اور سہیل میں سے سہیل کی لاش سپارکو روڈ سے ملی ہے جبکہ پولیس اہلکار خرم تاحال لاپتہ ہے۔جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کو تشدد کے بعد گولیاں مار کرقتل کیا گیاہے۔
دو روز قبل سٹی کورٹ تھانے کی حدود میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار اے ایس آئی علی حسن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گارڈن دھوبی گھاٹ کے علاقے میں بھی فائرنگ سے تیس سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوا۔