15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:39
جامعہ کراچی اور نجی جامعات میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی
اے آر وائی - شہر میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے پیش نظر جامعہ کراچی سمیت ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، این ای ڈی یونیورسٹی،داؤد انجینئرنگ کالج اور سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت نجی جامعات کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تمام کالجوں سمیت نجی و سرکاری اسکولوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ بعض اسکولوں میں پہنچنے والے بچوں کو اسکول انتظامیہ نے واپس گھر بھیج دیا۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تحت آج شام میں بھی تدریسی عمل ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کے بعد معطل رہے گا۔
ڈاو یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق آج ہونیو الے سیمسٹر امتحان ملتوی کردیئے گئے ہیں جس کی تاریخ کا علان بعد میں کیا جائے گا۔