15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:51
کراچی:سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکار کی تشدد ذدہ لاشیں برآمد
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکار کی تشدد ذدہ لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں بھی پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ روز سی آئی ڈی کے لاپتہ ہونے والے دونوں اہلکاروں خرم اور سہیل کی لاشیں مل گئیں ہیں۔ سی آئی ڈی اہلکار سہیل کی لاش سپارکو روڈ سے ملی ہے جس کے قریب سے مقتول کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جبکہ پولیس اہلکار خرم کی لاش گارڈن سے ملی جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو تشدد کرکےقتل کیا گیاہے۔
سی آئی ڈی اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایس ایس سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو وارننگ دی اور کہاکہ قاتلوں کو ان کے کئے کی سخت سزا دی جائے گی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث عناصرکا عرصہ حیات تنگ ہوجائے گا اور ان کو نشان عبرت بنادیا جائیگا۔
ادھردو روز قبل سٹی کورٹ تھانے کی حدود میں مقابلے کے دوران پولیس اہلکار اے ایس آئی علی حسن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گارڈن دھوبی گھاٹ کے علاقے مین بھی فائرنگ سے تیس سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوا۔شپ آنر کالج کے قریب فائرنگ سے محمد نوید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔