15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:39
کراچی میں بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ
اے آر وائی - کراچی میں بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مطلع مکمل ابر آلود ہے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مطلع مکمل ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور ابر آلود رہیگا جبکہ شہر کراچی میں درجہ حرارت سو لہ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جو مزید کچھ روز جاری رہے گی۔