تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:34

کراچی :گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، بچہ بازیاب،

اے آر وائی - کراچی کے علاقےگلشن معمار کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد چھ سالہ مغوی بچہ باحفاظت بازیاب کرالیا ، کارروائی میں اغواکار ماراگیا۔ کراچی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی نیاز احمد کھوسہ کے مطابق گلشن معمار کے قریب بروہی گوٹھ میں اغواء کاروں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں اغواء کار گروہ کا ایک کارندہ ماراگیا، جس کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی۔



پولیس نے مغوی چھ سالہ عثمان ولد عبدالغفار کو باحفاظت بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق عثمان کو ہفتے کے روز سلطان آباد کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا،اور اس کی رہائی کے لئے دوکروڑروپے تاوان طلب کیے گئے تھا، پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.