تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:42

سکھر سینٹرل جیل سے سنگین وارداتوں میں ملوث قیدی رہا

اے آر وائی - سینٹرل جیل سکھر سے جعلی آڈرکے ذر یعے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وار داتوں میں گر فتار تین قیدی رہا ہوگئے۔ واقعے کا مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔



سکھر سینٹرل جیل ون سے سیشن کورٹ ، جیکب آباد کے جج کے ذر یعے قتل اور ڈکیتی میں ملوث تین قیدی ارشاد، دودو اور غلام قادر جو نیجو جعلی آڈر کے ذریعے رہا ہوگئے۔ اس انکشاف پرسول لا ئن جیکب آباد میں عدا لتی کلرک اور جیل عملے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔



جعلی آڈر کے ذر یعے رہائی پر کورٹ کے بیلف قیوم گو لو اور عملے کے دیگر افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایک ماہ پہلے بھی سیشن کورٹ کے جعلی آڈرکے ذر یعے قتل کے تین قیدی نور کھو سو ، لیمو رند اور اکر م رہائی پا چکے ہیں جن کے خلاف رو ہڑی تھانے میں مقد مہ درج کرکے دو اہلکار گر فتار کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.