تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:3

نوشہرہ شدت پسندوں نے2 دکانیں،اور1 اسکول کو دھماکہ سے اڑادیا

اے آر وائی - نوشہرہ میں شدت پسندوں نےدو دکانیں اور ایک اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور چار دکانوں کو آگ بھی لگا دی۔ موٹروے کے قریب گورنمنٹ بوائز اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں اسکول کے تین کمرے تباہ ہو گئے۔



نوشہرہ کینٹ کے علاقے میں سی ڈی کی دو دکانیں بھی دھماکے سے تباہ ہوگئیں، شدت پسندوں نے تیسری کارروائی پبی اسٹیشن چوک کے علاقے میں کی جہاں دو سی ڈیز کی دکانوں کو آگ لگا دی جس کے باعث چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.