16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:12
مذاکرات کامیاب،شیعہ علماکونسل کادھرناختم
اے آر وائی - شیعہ علما کونسل کے وفد نے گورنرسندھ سے مذاکرات کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف انتالیس گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔ گورنر سندھ کے ساتھ مذاکرات تین گھنٹے جاری رہے ۔
شیعہ علماء نے اپنے مطالبات میں کہا کہ کراچی میں دہشت گردہ اور ٹارگٹ کلنگ ختم کی جائے۔ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے فرد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے اوز زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے۔ دھماکوں میں معذور ہونےوالے کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔ لواحقین کی بیواوں اور بیٹوں سرکاری ملازمت دی جائے۔ رینجرز کے ہاتھوں گرفتاریاں بند کراکےاس پر انکوائری کرائی جائے۔
گورنر سندھ عشرت العباد نے شیعہ علماء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا جائے گا احتجاجی دھرنا انتالیس گھنٹے جاری رہنے کے بعد صبح پانچ بجے ختم ہو گیا اور شرکاء منتشر ہو گئے۔