تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:21

راولپنڈی : ٹریفک حادثے میں 2 کمسن بچیاں جاں بحق

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے آئی جے پرنسپل روڈ پر بس اڈے کے باہر کھڑے چار راہ گیروں پر تیز رفتار بس چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں جاں بحق ، پاک فوج کے میجر اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے میجر کو سی ایم ایچ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں منتقل کیا گیا۔



واقعہ کی بر وقت اطلاع ملنے کے باوجود مقامی پو لیس جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچی۔ جس کے باعث ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاکر فرار ہو گیا، زخمی ہونے والی خاتون اور جاں بحق ہونے والی دو بچیاں پشاور جارہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.