تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:3

فنکشل لیگ اب دوسرا جلسہ سکھر میں کرے گی ،امتیاز شیخ

اے آر وائی - مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں کامیاب جلسہ کے بعد سکھر میں دوسرا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاراخطاب کریں گے۔



امتیاز شیخ کا حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں فنکشنل لیگ خصوصی اور صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے امیدوار نامزد کریگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے14دسمبر کو نئے بلدیاتی نظام کیخلاف ریفرنڈم میں اپنا ووٹ دیدیا ہے اور سندھ میں پیر پگارا متبادل قیادت بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست دائر کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.