تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:23

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں5افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کےاہم رکن محمدعابد عرف علی سمیت چارملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ شہرمیں فائرنگ،پرتشددواقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس چوکی پر کریکر حملہ کے نتیجے میںایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔



کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے وردی پہن کرلوٹ مارکرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ملزم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو لوٹاکرتاتھا۔



نارتھ کراچی سیکٹر فور میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ بنارس کے قریب اندھی گولیوں نے ایک شخص کی جان لے لی ۔ گلشن معمار سے منصف نامی نوجوان کی لاش ملی۔ ناگن چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا۔



شاہ فیصل اور الفلاح پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین جرائم پیشہ گروہوؤں کے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم بیرون ملک سے آنے والے افراد کوپولیس کی وردی پہن کر لوٹا کرتا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.