تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:31

کوئٹہ:ہوٹل پر دستی بم حملہ،4 افراد زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے جناح روڈ پر کواری روڈ کے قریب واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد نے اس وقت دستی بم پھینک دیا جب وہاں لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے ،دستی بم کے حملے چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو ہوٹل کے ملازم بتائے گئے ہیں ۔



زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ،دھماکے سے ہوٹل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،حملہ آور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پرآئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.