17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:33
کراچی:فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کےاہم رکن عابد عرف علی سمیت چارملزمان کوگرفتارکرلیا۔
نیوکراچی میں کارپرفائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔نارتھ کراچی سیکٹر فور میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔ بنارس کے قریب اندھی گولیوں نے ایک شخص کی جان لے لی ۔گلشن معمار سے منصف نامی نوجوان کی لاش ملی۔ناگن چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا۔ سائٹ کے علاقے میٹروول میں نامعلوم افراد نے کریکر پھینکا اور فرارہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کامقصد خوف وہراس پھیلاناتھا۔ سی آئی ڈی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں چارملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کےمطابق ملزمان میں کالعدم تنظیم کااہم رکن محمدعابد عرف علی بھی شامل ہے۔ گرفتارملزمان کےقبضےسے تئیس لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا۔ شاہ فیصل اور الفلاح پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین جرائم پیشہ گروہوؤں کے آٹھ ارکان کو گرفتار کرلیا۔دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم بیرون ملک سے آنے والے افراد کوپولیس کی وردی پہن کر لوٹا کرتا تھا۔