17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:40
کراچی : رواں سال 113پولیس اہلکار شہید ہوئے
اے آر وائی - کراچی میں رواں سال اب تک ایک سو تیرہ پولیس اہلکار قتل کئے جاچکے ہیں گذشتہ روز بھی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے تین پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردوں سے لڑرہی ہے اسلئے نشانہ بھی بن رہے ہیں۔
گذشتہ روزاغوا کے بعد قتل کئے جانے والے دو سی آئی ڈی اہلکار خرم اور سہیل گہرے دوست تھے جنہوں نے ایک ساتھ ہی محکمہ پولیس میں ملازمت حاصل کی زندگی کے ہر معاملے میں ساتھ ساتھ رہنے والے ان دونوں دوستوں نے موت کو بھی ایک ساتھ ہی گلے لگایا۔
پیرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے پولیس افسر محسن علی کی نماز جنازہ بھی سی آئی ڈی اہلکاروں کے ساتھ ہی ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ فیاض لغاری سمیت اعلی پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔ رواں سال اب تک ستائس سی آئی ڈی اہلکاروں سمیت ایک سو تیراں پولیس اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔