17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:3
کوئٹہ:فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
،پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ خادم حسین نوری اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے کہ ضلع کچہری کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی ،جس خادم حسین نوری موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
اسی اثناء میں ضلع کچہری سے متصل لیاقت پارک کے قریب بھی پولیس اہلکار وں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک اے ایس آئی سنگین خان اور کانسٹیبل رجب جاں بحق جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،دونوں واقعات کے بعد ملزمان فرا رہوگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک ہی گروہ ملوث ہو۔