تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:42

سکھر:ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا ڈرائیور بازیاب

اے آر وائی - ایک ماہ قبل سکھر سے جیکب آباد جاتے ہوئے بائی پاس سے اغوا ہونے والا ڈرائیور گھر پہنچ گیا،اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھر شہر کے علاقے بہار کالونی کا رہائشی وزیر بھیو ایک ماہ قبل سواری لیکر جیکب آباد جارہاتھا کہ اسے راستے سے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔



وزیر کے مطابق اسے ایک ماہ تک مختلف مقامات پر رکھا گیا اور پیسے مانگے گئے نہ دینے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی کے جانب سے جیکب آباد میں قرآن اٹھا کر گھمایا گیا جس کے بعد ڈاکوؤں نے رحم کھا کر اسے چھوڑ دیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق رہائی تاوان کے بعد عمل میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.