تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:32

کراچی کی شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام

اے آر وائی - کراچی کی شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو منٹوں کا سفر طے کرنے کیلئے گھنٹوں لگ گئے۔ ایمبولینسز اور پولیس موبائلز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ پیر کی شام ایم اے جناح روڈ ، عبداللہ ہارون روڈ، ایمپریس مارکیٹ، گارڈن روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔



گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم ہوگیا۔ لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔ ۔گاڑیوں کے بے پناہ رش میں ایمبولینسز بھی پھنس گئیں اور مریضوں کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ پولیس موبائلز بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں ۔ شہریوں کاموقف ہے کہ شام کو اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی معطلی معمول بن چکی ہے اور اس کی ذمہ دار ٹریفک پولیس ہے ۔



ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ شام کو دفاتر میں چھٹی کا وقت ہوتا ہے ۔۔شہریوں کے بیک وقت سڑکوں پر نکلنے کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوئی۔ ماہرین کے مطابق شہر میں ٹریفک مسائل سے جہاں شہری مختلف ذہنی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں وہاں قیمتی وقت کے ضیاع سے معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.