12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:0
زین علی بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے
اے آر وائی - گلوکار زین علی بھارت کی سرزمین پرسروں کا جادو جگا کر وطن واپس پہنچ گئے،ان کا کہنا ہے کہ صوفی گائیکی کی بدولت دیار غیر میں کامیابی ملی۔ بھارت کے مقبول زمانہ میوزک مقابلوں میں ایک لاکھ سینتیس ہزار گلوکاروں نے قسمت آزمائی کی جن میں پاکستان کے سپوت زین علی نے ٹاپ ٹین تک رسائی حاصل کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کردکھایا۔
بھارتی منچ پر زین علی کی پرفارمنس دیکھ کر بالی وڈ کے روشن ستارے حیران بھی تھے اور خوش بھی۔زین علی نے بھارتی فنکاروں کو یہ ماننے پر مجبور کر دیا کہ پاکستان کی مٹی ٹیلنٹ سے مالا مال ہے اور سنگیت کے میدان میں توان کا کوئی ثانی ہی نہیں ۔