تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:11

اسپائس گرلز کی کہانی،گیتوں کی زبانی

اے آر وائی - پوپ گروپ اسپائس گرلز سنارہی ہیں اپنی کہانی ،گانوں کی زبانی۔لندن میں ہوا اسپائس گرلز کے البم کا پریمیئرجس میں مداحوں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ چلبلی اور شرارتی اسپائس گرلز۔۔ایک بار آگئی ہیں جلوہ دکھانے۔۔لیکن اب کی بار دوسروں کے لئے گانے والی اسپائس گرلز سنارہی ہیں اپنی کہانی گانوں کی زبانی۔



اسپائس گرلز نے کیا ہے وائیوا فوریور نام کا اپنا البم ریلیز۔۔ البم کے پریمیئر میں اسپائس گرلز کی آمد سے چارچاند لگ گئے۔مداحوں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔انھوں نے اپنی فیورٹ سنگرزکے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور آٹوگرافس دیئے۔ سپائس گرلز پاپ گروپ انیس سو چورانوے میں بنا تھا ، جس میں گلوکارہ وکٹوریہ بیکہم، ایما بنٹن، گیری، میلنی براوٴن اور میلنی سی شامل تھیں۔



سنہ دو ہزار میں یہ گروپ اس وقت تقریباختم ہوگیا تھا جب سبھی گلوکاراوٴں نے اپنا اپنا راستہ اختیار کر لیا تھالیکن اب سپائس گرلز ایک بارپھر جمع ہوئیں اور گروپ نے ورلڈ ٹور کرنے کا فیصلہ کیا۔ورلڈ ٹور کے بعد گروپ نے ایک ساتھ مل کر ایک البم بنایا جس میں اب تک کی کہانی سنائی گانوں کی زبانی۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.