15 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 1:1
سلمان خان اس بار اپنی سالگرہ عدالت میں منائیں گے
اے آر وائی - سلمان خان اس بار اپنی سالگرہ شایدعدالت میں مناتے ہوئے نظر آئیں گے کیونکہ اس سال 27 دسمبر جو کہ انکی سالگرہ کا بھی دن ہے تو دوسری طرف اسی دن ان کو عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔
بولی وڈ کے مایا ناز اور ایک سے ایک بڑی ہٹ فلم دینے والے اداکار سالمان خان کا کہنا ہے کا وہ اس سال شاید اپنی سالگرہ عدالت میں گزاریں گے۔ پونا کی عدالت میں 1998 سے جاری ہرن کیس کے سلسلے میں اپنی اس سالگرہ پر وہ شاید پیشی پر عدالت جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں وکیل کی طرف سے کہا گیا کہ ان کا عدالت جانا ضروری ہے تو وہ لازمی جائیں گے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی سالگرہ پر کسی قسم کی کوئی پارٹی نہیں کر رہے حالانکہ بولی وڈ کے بڑے بڑے ایکٹڑ بشمول شاہ رخ خان عامر خان اور رتھیک روشن جیسے اداکار اپنی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے مناتے ہیں لیکن سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی سالگرہ پریہ سب کچھ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ سب کچھ کرکے میڈیا کی نظروں میں نہیں رہنا چاہتے۔