16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:0
پریانکاکوگائیکی راس آگئی،پورا البم ریلیزکرنےکا ارادہ
اے آر وائی - بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے گانے کے بعد پورا البم لانے کے موڈ میں آگئیں ۔ ممبئی میں اپنے گانے کی پروموشن کرتے ہوئے پریانکامسرور نظرآئیں ۔
پریانکا چوپڑا نے گانا گایا جو سب کو بھایا اس لئے پریانکا نے ایک اور قدم اٹھایا اور کیاوعدہ پورا البم بنانے کا ۔ پریانکا کی گائیکی بھی سب کو بھائی ۔ فلموں میں ایکٹنگ کے ساتھ پریانکا چوپڑا اب سنگنگ میں بھی آگے آگے ہیں ۔ جب ان کے گانے ان مائی سٹی کو ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا ہےجس کے بعد پریانکا تو خوشی کے مارے ہوائوں میں ہیں ۔
ممبئی میں اپنے گانے کی پروموشن کے دوران انھوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اب ایسے ہی شاندار گانوں کا پورا البم لائیں گی ۔