تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:5

دو ہزار بارہ میں میڈونا سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ

اے آر وائی - رواں سال دنیا بھر میں پاپ شائقین کے پسند یدہ گلوکار رہے الی وڈ کے ٹاپ گلوکار جن میں میڈونا کا نام ہے سرفہرست۔۔۔۔۔ سال دو ہزار تیرہ میڈونا کے لئے لا رہا ہے کامیابیوں کا پیام۔ میڈونا نے کئے دنیا بھر میں کامیاب ٹورز۔۔میڈونا نے اپنے حالیہ دورے میں آواز کے جادو سے دو سو اٹھائیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔



ان کی نئی البم۔۔ ایم ڈی این اے۔۔کے گانوں نے لوگوں کو دیوانہ کر دیا۔۔دوہزار بارہ میں دوسرے نمبر پر رہے گلوکار۔۔بروس اسپرنگسٹین۔ اور کمائے تقریبا دو سو ملین ڈالرز۔



تیسرے نمبر پر رہا بینڈ۔۔ پنک فلائیڈ۔۔۔ جس نے بزنس کیا ایک سو چھیاسی ملین ڈالرز کا۔ اس فہرست میں لیڈی گاگا۔۔رہی میڈونا سے بہت پیچھے۔۔۔ چھٹے نمبر پر۔۔ اور دسویں نمبر پر برا جمان ہیں وائلنسٹ آندرے ریو جن کی انگلیوں کا حال میں ہوا ہے انشورنس۔۔ کروڑوں ڈالرز میں۔



کم عمر گلوکاروں میں جسٹن بیبر واحد سنگر ہیں جو ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہیں۔ بیبر تیس ملین بزنس کے ساتھ اس فہرست میں آخری نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.