19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:26
بالی وڈ فلم ’مسٹرانڈیا‘کاسیکوئل بنارہے ہیں بونی کپور
اے آر وائی - بالی و ڈ کی مشہور فلم۔۔مسٹر انڈیا۔۔کاسیکوئل کر رہے ہیں تخلیق بونی کپور۔۔فلم کے ہیرو ہیروئن تو ہوں گے انیل کپور اور سری دیوی لیکن فلم میں ولن۔۔موگیمبو۔۔کا کردار ہو گا کسی اور انداز میں۔۔۔۔۔۔
بالی وڈ کی یاد گار فلم مسٹر انڈیا۔۔۔ جس نے پہنچا دیا سری دیوی اور انیل کپور کو نہ صرف شہرت کی بلندیوں پر۔۔۔ بلکہ حقیقی زندگی میں دیور بھابھی کی یہ جوڑی لوگوں کو بھی خوب پسند آئی۔ شائقین فلم یاد کر تے ہیں آج تک۔۔ لال بتیوں میں نظرآ نے والے اسمارٹ انیل کپور اورسری دیوی کی سادے اور جاندار کردار کو۔۔
اور اب انیل کپور کے بھائی اور انگلش ونگلش سے بالی وڈ کی ہنگامہ خیزیوں میں واپس آنے والی سری دیوی کے شوہربونی کپور۔۔ ۔مسٹر انڈیا۔ ۔کے سیکوئل بنانے کی کر رہے ہیں تیاری۔۔۔ جس میں ان کی بیوی یعنی سری دیوی ہوں گی ایک مرتبہ بھر مسٹر انڈیا یعنی انیل کپور کی ہیروئن لیکن فلم کے ولن۔۔موگیمبو۔۔فلم سیکوئل میں نہیں ہوں گے۔بونی کپور کہتے ہیں کہ امریش پوری جیسا کوئی بھی اداکار۔۔موگیمبو۔۔۔نہیں بن سکتا کیونکہ وہ اس کردار میں فٹ تھے انگوٹھی میں نگینے کی طرح۔۔۔۔مسٹر انڈیا کے سیکوئل میں ہو گا ولن کوئی اور وہ بھی کسی اور انداز میں۔۔۔