21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:23
ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم دی اسمرفز کا نیا ٹریلرریلیز
اے آر وائی - ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ''دی اسمرفز''کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ اس بار اسمرفز کاپالاپڑا ہے جادوگر سے۔ ایک بار پھر منظرعام پر آرہے ہیں اسمرفزنیلے نیلے چھوٹے چھوٹے اسمرفز کو ہوگئی ہے ایک پریشانی۔
تین دوستوں میں سے دو دوست اچانک کرنے لگے حرکتیں شیطانی۔ معلوم ہوا ان پر کردیا ہے شیطان جادوگر نے جادو۔ ان اسمرفز کو ایک شیطان صفت دشمن کا سامنا ہے جو انہیں اپنے قبضے میں لانا چاہتا ہے اور ان کارٹونز کو جادوئی طاقتیں کام میں لاکر اپنی جان بچاتا ہے ۔
اب کریں تو کیا کریں آخرکار ایک طریقہ نظرآیاہے۔اپنے ہی بھائیوں کی شیطانی حرکتوں سے بچتا بچاتا ایک اسمرف طریقہ ڈھونڈلیتا ہے جادو سے آزاد کرانےکا۔۔ ننھے منے کارٹونز کی دلچسپ کارستانیوں پربنائی گئی فلم۔۔دی اسمرفز ٹو اکتیس جولائی دوہزازتیرہ میں ریلیز ہوگی۔