22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:46
بالی ووڈ کی ’برفی‘آسکرایوارڈ تک پہنچ نہ پائی
اے آر وائی - بالی ووڈ فلم ’برفی‘ کی مٹھاس کم ہوگئی جس کے بعد یہ آسکرایوارڈزکی ریس سے باہر ہوگئی۔گونگے بہرے لڑکے کاکرداراداکرتے رنبیر کپور کو بالی ووڈ میں تو سب نے پسند کیا مگر آسکر کی مٹھاس چکھ نہ پائی۔۔فلم کو رنبیرکپورکی کیریئرکی بہترین فلم قرار دیاجارہاتھاجس نے راک اسٹار کا بھی ریکارڈ توڑدیا۔
بالی ووڈ کی کئی فلموں میں سے صرف برفی کا ہواتھا انتخاب۔۔مگر اب رنبیر اور پریانکاکے چکنا چور ہوگئے خواب۔۔آسکرایوارڈکے لئے پچھتر فلموں میں سے صرف نو فلمزریس میں آگے بڑھیں جبکہ فلم’ برفی‘ ریس ہار گئی۔۔