تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:58

اکشے کمار نے بنایانیا ریکارڈ۔۔دس ماہ میں پانچ فلمیں

اے آر وائی - بالی ووڈ میں یوں تو بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں کئی ریکارڈز۔۔مگر اکشے کمار کی ہے خاص بات۔۔اکشے کمارنے بنایا ہے سال بھر میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے کانیا ریکارڈ۔۔یعنی دس ماہ میں پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں جنھوں نے چارسو کروڑ کا بزنس کیا۔



خطروں سے کھیلنے والے اکشے نے کامیڈی کی تو بھائے ،ایکشن کیا تب بھی چھائے۔۔ اس سال اپریل میں ”ہاؤس فل ٹو“ نے سنیماہاؤس فل کردیئے۔۔ جون میں ”راؤڈی راٹھور“ نے میلہ لوٹا۔۔ اگست نے ”جوکر“ میں سب کو ہنسایا۔



ستمبر میں ”اوہ مائی گاڈ“ نے مسئلہ بنایا اور دسمبر میں ”کھلاڑی“ کی ریلیز نے باکس آفس پر چھکے چوکے لگائے۔۔ اس طرح لگاتار پانچ فلموں نے باکس آفس پر چارسو کروڑکا بزنس کرکے دس سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.