4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:0
سترہویں گولڈ گلوب ایوارڈز کا میلہ سجنے کو تیار
اے آر وائی - سترہویں گولڈ گلوب ایوارڈز کا میلہ سجنے میں دس روز باقی رہ گئے ہیں اور ہالی ووڈ ستاروں کی تواضع کے لیے مینو کا اعلان کردیا گیا۔ تیرہ جنوری کوہونے والی تقریب کو مزید پروقار بنانے کے لیے شیف بہت محنت کررہے ہیں اور انہوں نے ہالی ووڈ سپراسٹارز کے عشایئے کے لیے تین طرح کے کھانوں کا انتظام کیا ہے۔
گولڈ گلوب ایوارڈز میں ڈبل او سیون جیمز بانڈ کی نئی فلم ’اسکائی فال‘ پروڈیوسرز کی کیٹگریز میں نامزد ہوئی ہے اور یہ فلم اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد کابزنس کرچکی ہے۔ امریکا کے سابق صدر ابراہم لنکن کی زندگی پربنائی جانے والی فلم ’لنکن‘ اور ’لائف آف پائی‘ کو نو، نو کیٹگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔